(تجزیاتی رپورٹ ،جے ٹی این آن لائن )
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عجیب و غریب رویے، لابالی پن اور اپنے ماضی کی پراسرار مشکوک حرکتوں کے باعث وائٹ ہاﺅس میں جن مشکلات کا شکار تھے، اب لگتا ہے ان کا نقطہ عروج قریب پہنچ چکا ہے۔ سابق صدور نکسن یا بل کلنٹن کی طرح مواخذے کے نتیجے میں وہ رسوا ہوکر وائٹ ہاﺅس سے نکلتے ہیں یا نہیں، اس کا پتہ آئندہ دو ماہ میں چل جائے گا، لیکن ایک بات ابھی واضح ہے واشنگٹن میں آئندہ چند ہفتوں میں بہت بڑا غدر مچنے والا ہے۔ ایک طرف میڈیا، انٹیلی جنس اداروں اور کانگریس نے تیرتفنگ کس لئے ہیں اور دو سری طرف ٹرمپ کی وائٹ ہاﺅس میں ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں اور انہوں نے بوکھلاہٹ میں جوابی حملہ کرنے کےلئے قانونی مشوروں کے حصول کے واسطے ریکارڈ تعداد میں و کیلوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔