ایسٹ لندن،2 بچوں کی مسلمان ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا

ایسٹ لندن(جیٹی نیوز)دو بچوںکی ماں کو ایک سفاک اجنبی نے دن دیہاڑے پے درپے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ سفاک قاتل سیاہ فام تھا اور خاتون کے تعاقب میں پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھا تھا۔جیسے ہی وہ گلی میں داخل ہوئی اس نے اس پر چھریوں کے وار کئے اور فرار ہو گیا۔40 سالہ شادیکہ محسن پٹیل رات گئے گلی سے گزر رہی تھی۔

اچانک ایک شخص اس کے قریب پہنچااور اسے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے اس اندوہناک قتل کا سراغ لگانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے جبکہ عوام سے بھی اس مشتبہ قاتل کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہوں وہ پولیس سے شیئر کریں۔

تفتیش کرنے پر پولیس کو پتہ چلا کہ 40 سالہ خاتون رات گئے اکیلی خریداری کیلئے باہر گئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ خاتون اکیلی اپنے گھر میں 2بچوں کیساتھ رہتی تھی اور بظاہر اسے کسی سے کوئی خطرہ نہیں تھا اسلئے وہ رات گئے اکیلی خریداری کرنے نکل گئی۔

House women jtnonline3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.