فاحشہ نے ماں سے مل کر اسکی بچی کو70 ہزار میں بیچ ڈالا،ہائیکورٹ بھی چیخ اٹھی

14 سالہ بچی بازیابی کے بعد عدالت میں پیش،درخواستگزار ماں کو پہچاننے سے انکارپر فاحشہ کو حراست میں لے لیا گیا

 

لاہور( جیٹی نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی خریدوفروخت میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرنے کا حکم دیتے ہوئے قراردیاہے کہ لڑکیوں کی خریدوفروخت کرونا سے بھی بڑا وائرس ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے 14سالہ لڑکی کی بازیابی کےلئے خود کو اس کی ماں ظاہر کرنے والی درخواست گزار خاتون صدف بی بی کو بھی حراست میں لینے کاحکم دے دیا،فاضل جج نے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتہ چلایا جائے کہ یہ کوئی لڑکیوں کی خرید و فروخت کرنے والا گینگ تو نہیں۔

عدالت نے پولیس سے بچی کے اصل والدین کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی ہے ، فاضل جج نے قراردیا کہ آئندہ سماعت تک بچی وہاں پر ہی رہے گی جہاں ابھی تک رہ رہی تھی ،درخواست گزار خاتون صدف بی بی کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ اس کی ایزا نامی چودہ سالہ بیٹی کو سیالکوٹ کے شہری نے حبس بیجا میں رکھا ہواہے،بچی کو بازیاب کروایاجائے،عدالتی حکم پر پولیس نے گھریلو ملازمہ ایزاکوعقیل نامی شہری کے گھر سے بازیاب کرکے عدالت میںپیش کردیا،ایزانے عدالت کے سامنے درخواست گزار کابھانڈا پھوڑتے ہوئے بیان دیا کہ درخواست گزار صدف بی بی اس کی ماں نہیں ہے،لڑکی نے کہاکہ وہ اسے جانتی تک نہیں۔

عقیل نے عدالت کو بتایا کہ صدف نے 70ہزارروپے کے عوض ایزاکواس کے گھرملازمت پر رکھوایا،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ تو لڑکیوں کی خریدوفروخت کادکھائی دے رہا ہے، بادی النظر میں یہ پورا گینگ ہے جو لڑکیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لڑکیوں کی خریدوفروخت کرونا سے بھی بڑا وائرس ہے، ان حالات میں کرونا جیسی وبا کیوں نہ آئے،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کولڑکیوں کو فروخت کرنے والے گینگ کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے ،عدالت میں ایک دوسری خاتون بھی پیش ہوئیں جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایزا کی حقیقی ماں ہیں، عدالت نے قراردیا کہ اس بابت بھی تفتیش کی جائے کہ بچی کے حقیقی والدین کون ہیں؟ فاضل جج نے متعلقہ پولیس کوآئندہ تاریخ سماعت پر لڑکی کے حقیقی والدین کو بھی عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Girls jtnonline1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.