نابالغ بیٹی اورجوان سوتیلی بیٹی سے کئی بار ریپ… شیطان صفت باپ گرفتار

پنسلوینیا(جیٹی نیوز)مقامی پولیس نے ایک ایسے بد بخت شخص کو گرفتارکرلیا ہے جس نے نہ صرف اپنی سگی 10 سالہ بیٹی کو ایک سے زائد مرتبہ اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی ہی ایک سوتیلی بیٹی کا بھی بار بار ریپ کیا جس سے وہ متعدد بار حاملہ بھی ہوئی تاہم اس شیطان صفت شخص نے گھر میں ہی پر اثر دوائیاں دے کر اس کا حمل گرایا اور وہ ایسا کئی سالوں تک کرتا رہا۔

ایری نیوز کی خبر کے مطابق 51 سالہ جیسن ڈی گڈ ول کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا تھا اس پر ایک نابالغ اور ایک بالغ لڑکی کی متعدد مرتبہ عصمت دری سمیت 20 سے زائد سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پنسلوینیا سٹیٹ پولیس کے مطابق ، جیسن ڈی گڈ ول نے اپنی سگی اور سوتیلی بیٹیوں کیساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا۔ جیسن نے اپنی سگی بیٹی کو پہلی مرتبہ جس وقت جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جب اس کی عمر محض 10 برس تھی۔

گرفتاری کے وقت اس کی سوتیلی بیٹی کی عمر20 سال تھی اور وہ عرصہ دراز 13 برس سے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا چلا آ رہا تھا،حتیٰ کہ وہ اس کی بداخلاقی کی عادی ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی سوتیلی بیٹی کو پہلی مرتبہ2006 میں ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب اس کی عمر محض 7 سال تھی۔سٹیٹ پولیس نے اس معاملے کی جانچ پڑتال اس وقت شروع کی جب رواں ماہ 7 مئی کو جیسن کی سب سے چھوٹی بیٹی کو سخت تکلیف کی حالت میں مقامی چلڈرن کیئر کلینک لایا گیا تھا۔

12 سالہ نابالغ بچی نے ڈاکٹروں کو اپنے والد کی کرتوت سے آگاہ کیا کہ اسے اپنے گھر میں متعدد بار جنسی ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بچی نے الزام لگایا کہ اس کا والد مجرمانہ اور بیمار ذہنیت کا مالک ہے ،اس نے اسے اپنے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر مجبور کیاتھااور فحش پن کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔اس نے بتایا کہ کس طرح اس کے باپ نے اسے غیر مناسب طور پر چھوا۔شیطان صفت انسان نے اپنی بیٹیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے اس مکروہ فعل سے انکار کیا تو وہ انہیں گھر سے بے دخل کر دے گاجس کے باعث وہ دونوں ڈر گئیں تھیں۔
شیطان صفت

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.